بشری بی بی کے سابق شوہر نے بھی دوسری شادی کرلی

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بھی دوسری شادی کرلی۔ نکاح کی تصاویر سماء نے حاصل کرلی۔

تقریب میں صرف قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا۔ خاور فرید مانیکا کی یہ تیسری شادی ہے۔ نکاح کی تقریب میں بیٹے اور بیٹیوں سمیت دیگر اہل خانہ نے شرکت کی۔

 

خاور مانیکا کی دوسری بیوی کا نام سمیرا آغا ہے، شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں مانیکا فیملی کے افراد سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ خاور مانیکا نے 10ماہ قبل بشریٰ وٹو کو طلاق دے دی تھی، جو اب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ہیں۔

PTI

IMRAN KHAN

Third Marriage

3rd Marriage

BUSHRA BIBI

khawar fareed maneka

Tabool ads will show in this div