فیصل واؤڈا سمیت 4 امیداواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال
سندھ ہائيکورٹ نے فيصل واؤڈا سميت ديگر اميدواروں کی کاميابی کے نوٹیفکیشنز بحال کردیئے، عدالت نے شہباز شريف اور ديگر کو اليکشن ٹريبونل سے رجوع کرنے کا حکم دے ديا۔
سندھ ہائيکورٹ نے حلقہ اين اے 237، 249، 250 اور سندھ کی نشست 116 کے نتائج کیخلاف مقدمات پر فیصلہ سنادیا، الیکشن کمیشن سے جاری فیصل واؤڈا سمیت دیگر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن بحال کردیا۔
عدالت نے فريقين کو اليکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا، ساتھ ہی ٹریبونلز کو ایک ماہ کے اندر انتخابی عذر داریاں نمٹانے کی بھی ہدایت کردی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء فيصل واؤڈا کی دوہری شہريت اور بيرونِ ملک مبينہ جائيداد کے معاملے پر سندھ ہائيکورٹ ميں تفصيلات پيش کردی گئیں۔
دستاويزات کے تحت فيصل واؤڈا کی برطانيہ، ملائیشيا اور دبئی ميں جائيداديں ہيں، جو ظاہر نہیں کی گئيں، فيصل واؤڈا پيدائشی طور پر امريکی شہری ہيں، 2015ء سے پہلے کوئی ٹيکس بھی ادا نہيں کيا۔
عدالت نے اليکشن کميشن اور فيصل واؤڈا کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرديا۔