کراچی میں گھارو پپری اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے شہر کو چار سو پچاس ملین گیلن پانی فراہم نہ ہوسکا۔ نیو کراچی اور فاطمہ جناح کالونی بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہے۔
دوسری جانب بجلی کے بریک ڈاؤن سے بہتر انچ قطر لائن بھی کئی جگہوں سے پھٹ گئی۔ جس کی مرمت کا کام تا حال جاری ہے۔