پاکستانی ٹیم جیت کی حقدار تھی؛ انگلش ٹیم کے کوچ کا اعتراف

اسٹاف رپورٹ
دُبئی: انگلش ٹیم کے ڈائریکٹراینڈی فلاور نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے مکمل طور پر تیار نہیں تھی ۔۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے ہرشعبے میں ٹیم انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کیا ۔۔ میزبان ٹیم جیت کی حقدار تھی ۔۔

دُبئی میں میڈیا سے گفتگو میں اینڈی فلاورنے تسلیم کیا کہ پاکستان کےخلاف دبئی ٹیسٹ کے دوران انگلش کھلاڑی پاکستانی ٹیم کا چیلنج قبول نہ کرسکے۔۔

انگلشں کرکٹ ٹیم کےڈائریکٹرکا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ میں انگلش ٹيم کی کمزوری پوری طرح عیاں ہوگئی ہے۔۔ ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ کےلیےبھرپورتیاری کرنا ہوگی۔۔

اینڈی فلاورکےمطابق پاکستان کےخلاف ہرمیچ جیتنےکےلیےنہیں آئےاورانگلش ٹیم کوہرمیچ جیتنےکا کوئی حق نہیں ہے ۔۔۔

فلاورنے اپنے کھلاڑیوں کوخبردارکیا پچیس جنوری سے ابوظہبی میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیےاپنی کارکردگی بہتربنانی ہوگی ۔۔ انگلش کرکٹ ٹیم نے دُبئی ٹیسٹ سے پہلے  اپنا آخری ٹیسٹ گزشتہ سال اگست میں بھارت کے خلاف  اوول میں کھیلا تھا جس میں ایک اننگزاورآٹھ رنز سے فتح حاصل کی تھی۔۔ سماء ۔۔

کی

کے

کا

war

paper

na 246

Tabool ads will show in this div