بھارتی ہائی کمشنر کی عمران خان سے ملاقات، خصوصی تحفہ پیش کیا

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کے ساتھ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دستخط والا بلا بھی انہیں تحفے میں پیش کیا۔

بھارت کے پاکستان میں ہائی کمشنر اجے بساریہ نے بنی گالہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، اس دوران پی ٹی آئی کے کے دیگر سینئر رہنماء بھی موجود تھے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ سے ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تصفیہ طلب تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات پر زور دیا۔ عمران خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے، امید ہے کہ سارک سربراہ اجلاس جلد اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ مودی کے عمران خان کو ٹیلی فون سے دو طرفہ تعلقات سے متعلق بھارت میں نئی امید جاگی ہے۔

اجے بساریہ نے پاکستان تحریک انصاف کی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد دی، انہوں نے عمران خان کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے دستخط والا بلا بھی تحفے میں پیش کیا۔

عمران خان نے انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی تقریر میں بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات اور تجارت کے فروغ کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے سابق بھارتی کپتان کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

PTI

Election 2018

indian cricket team

ajay bisaria

#GE2018

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div