سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ریجنل آفیسرز سے جعلی اکاؤنٹس کا ریکارڈ مانگ لیا ۔
سابق صدر آصف زرداری، اُن کی بہن فریال تالپور اور حسین لوائی کو رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ۔
ایف آئی اے نے سندھ زون کے افسران کو منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔
افسران سے آصف زرداری فریال تالپور اور حسین لوائی کی رقوم منتقلی کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے ۔ جعلی اکاؤنٹس اور ٹرانسفر ہونے والی رقم کا مکمل ریکارڈ بھی ہیڈ کوارٹرز نے مانگ لیا ۔
وزارت داخلہ کو گزشتہ تین ماہ میں منی لانڈرنگ سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔