بجلی کے بڑے بریک ڈاون سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل

دھابیجی پپری اور گھارو پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہونے سے کراچی کو 450 ملين گيلن پاني کي فراہمي معطل۔


بجلي کے بريک ڈاؤن سے 72 انچ قطر پانی کی لائن دباؤ کي وجہ سے پھٹ گئی۔ دھابيجي ميں پائپ لائن کي مرمت مکمل نا ہوسکی۔

گذشتہ رات تينوں پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی میں 5 بار تعطل آیا، کے اليکٹرک کے مطابق تينوں پمپنگ اسٹيشنز پر بجلي بحال کردي گئی۔

ايم ڈي واٹر بورڈ خالد محمود شيخ نے کہا ہے کہ بجلي کے بريک ڈاؤن سے پائپ لائن متاثر ہوئي۔ کورنگی، لانڈھی، سرجانی اور ضلع غربی کے بعض علاقوں کو پاني کي فراہمي معطل ہوئی۔

ايم ڈي واٹر بورڈ کے مطابق پائپ لائن کا مرمتی کام جاري ہے، کل سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع ہوجائے گی۔

water shortage

pumping stations

Dhabeji

gharo

Tabool ads will show in this div