اسرائیل اور فلسطین نے جنگ بندی کا معاہدہ کرلیا

غزہ کی پٹی پر گزشتہ دنوں کی شديد کشيدگی کے بعد اسرائيل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گيا۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ ميں کشيدگی کو مزيد بڑھنے سے روکنے کے ليے جنگ بندي کا معاہدہ ہوا جس پر اسرائيل اور حماس نے عملدرآمد شروع کر ديا۔

اسرائیلی فوج کی بمباری سے بچے سمیت تین فلسطینی شہید

کولمبیا نے فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرلیا

گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں بچے سمیت تين فلسطيني شہيد ہوگئے تھے، جبکہ پانچ منزلہ عمارت بھی تباہ کر دی گئی۔

 حاليہ کشيدگي کے دوران حماس کےايک سو اسي ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ غزہ سے اسرائیل پر ايک سو اسي راکٹ اور مارٹر داغے گئے۔ گزشتہ چار ماہ میں اسرائیلی فائرنگ سے ايک سو پينسٹھ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

GAZA STRIP

cease fire agreement

Tabool ads will show in this div