آسٹریلین اوپن، رافل نڈال راجر فیڈرر کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئے

اسٹاف رپورٹ
میلبورن : سابق عالمی نمبر ايک اسپين کے رافل نیڈال سوئزرلینڈ کے راجر فيڈرر کو شکست دے کر آسٹريلين اوپن کے فائنل ميں پہنچ  گئے۔ ہفتے کو ہونے والے خواتين ايونٹ کے فائنل ميں ماريا شیرا پوا اور وکٹوريہ ازارنکا ٹکرائيں گی۔

میلبورن میں جاری آسٹریلین اوپن کے مينز سنگل سيمی فائنل ميں راجر فيڈرر اور نڈال کے درميان زبردست مقابلہ ديکھنے ميں آيا۔ پہلا سيٹ فيڈرر نے سات چہ سے جيتا ليکن اگلے تين سيٹس ميں نڈال کے سامنے سوئس ٹينس اسٹار بے بس نظر آئے۔

نڈال نے چہ دو،سات چہ اور چہ چار سے کاميابی حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اس سے پہلے لیڈیز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپین بیجلیئم کی کم کلائسٹرز نمبر تين سيڈ بیلا روس کی وکٹوریا ازارینکا سےشکست کھا گئيں ۔

وکٹوريہ نے ميچ ميں چھ چار، ايک چہ اور چھ تین سے فتح کا حصول ممکن کيا۔ فائنل میں ان کی حریف روس کی ماریا شراپوا ہونگی


جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کويتوا کو چہ دو، تين چہ اور چہ چار سے زير کر کے سال کے پہلے گرينڈ سلم ٹينس ايونٹ کے فائنل ميں پہنچنے کا اعزازحاصل کيا۔سماء/ایجنسیز

میں

کو

گئے

ceo

owner

pcb chairman

Tabool ads will show in this div