ابوظہبی ٹیسٹ،پاکستانی ٹیم کا125رنز سے آغاز،جیت کیلئے پرعزم

اسٹاف رپورٹ
ابو ظہبی : ابو ظہبی ٹیسٹ کے چوتھے دن کا آغاز پاکستان ایک سو پچیس رنز چار کھلاڑی آئوٹ سے کرے گا۔ انگلش بالر اسٹیورٹ براڈ کا کہنا ہے کہ پہلے سیشن میں ہی پاکستان کو آئوٹ کردیں گے۔
 
ابوظہبی ٹیسٹ کا تیسرا دن انگلش ٹیم کے نام رہا۔ ستر رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد انگلش بالرز نے چار پاکستانی بلے بازکو چون کے اسکور پر پویلین بھیج دیا


جس کے بعد اسد شفیق اوراظہرعلی کی جوڑی نے اکہتر رنز کی شراکت فراہم کرکے ٹیم  کو کچھ سہارا فراہم کیا۔ اظہر علی کہتے ہیں میچ بچانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

انگلش بالر اسٹوارٹ براڈ کا کہنا ہے کہ پہلے سیشن میں پاکستانی ٹیم کو آئوٹ کرلیا تو میچ کا نتیجہ انگلینڈ کے حق میں ہوگا۔


تیسرے دن انگلینڈ کی پوری ٹیم تین سو ستائيس رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ پاکستان نے دن کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچیس رنز بنالئے تھے۔ اظہر علی چھیالیس اور اسد شفیق پینتیس رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ سماء

سے

speak

naked

Tabool ads will show in this div