دھاندلی کے باوجود جموریت اور جمہوری نظام آگے بڑھ رہا ہے، خورشید شاہ

خورشید شاہ کہتے ہیں کہ عمران خان کو حکومت بنانے کا پورا موقع دینا چاہتے ہیں، بلاول کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ سیاسی پختگی کا ثبوت ہے، دھاندلی کے باوجود جمہوریت اور جمہوری نظام آگے بڑھ رہا ہے۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو حکومت بنانے کا پورا موقع دینا چاہتے ہیں، حکومت میں آکر پی ٹی آئی چیئرمین عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں، بلاول بھٹو کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ سیاسی پختگی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھاندلی کے باوجود جمہوریت اور جمہوری نظام آگے بڑھ رہا ہے، ماضی کی طرح آئندہ بھی مثبت جمہوری سوچ لیکر آگے بڑھیں گے، پارلیمانی سیاست کریں گے، جمہوریت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں قیام نہ کرنے کے فیصلے پر سابق قائد حزب اختلاف کہتے ہیں کہ وزیراعظم اور گورنر ہاؤسز کو استعمال کرنے یا نہ کرنے سے فرق نہیں پڑے گا، ماضی میں بھی ایسے کاسمیٹک اعلانات سنتے رہے ہیں۔

PTI

KHURSHEED SHAH

IMRAN KHAN

Election 2018

#GE2018

Bilawal Bhutto Zaardari

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div