اپوزیشن کے احتجاج میں چیف جسٹس کیخلاف نعرے، دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
چيف جسٹس کيخلاف نازيبا الفاظ استعمال کرنے پر اسلام آباد پوليس نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنوں کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر میں سیاسی کارکنوں امتیاز راجہ اور کوثر گیلانی سمیت نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
عام انتخابات میں بدترین شکست کی شکار اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دھاندلی کے الزامات لگائے گئے، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، متحدہ مجلس عمل اور دیگر جماعتوں نے احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف جمعرات کو سیاسی جماعتوں کے احتجاج میں چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف نعرے بازی اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے، مقدمے میں امتیاز راجہ اور خاتون کوثر گیلانی کو نامزد کیا گیا جبکہ دیگر نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔
پوليس نے موقع کی ويڈيو حاصل کرلی جبکہ نعرے لگانے والے دیگر افراد کی شناخت جاری ہے۔