آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس منگل سے شروع ہوگا

اسٹاف رپورٹ
دبئی : انٹرنيشنل کرکٹ کونسل کا ايگزيکٹو بورڈ اجلاس اکتتيس جنوری سے دبئی ميں شروع ہوگا۔ ميٹنگ ميں ديگر کئی اہم امور کےعلاوہ نائب صدارت کے لئے بنگلہ ديش اور پاکستان کی جانب سے کی گئی نامزدگی بھی زيرغور آئے گی۔

آئی سی سی ہيڈ کوارٹرز ميں ہونے والے اجلاس ميں کھيل کی عالمی گورننگ باڈی کی نائب صدارت کے لئے پيش کردہ بنگلہ ديش اور پاکستان کے مشترکہ اميدوار مصطفی کمال کا نام بھی زيرغور آئے گا۔

منظوری کی صورت ميں دو ہزار چودہ ميں ايلن آئزک کی جگہ آئی سی سی کے سربراہ کا منصب سنبھاليں گے۔ اس کے علاوہ ٹيسٹ کرکٹ کومزيد مقبول اورمقابلے سے بھرپور بنانے کی غرض سے انعامی رقوم ميں پرکشش اضافے کی تجويز بھی ايجنڈے ميں شامل ہے۔

يکم فروری کو اختتام پذير ہونے پر اجلاس کا اعلاميہ جاری کيا جائے گا جس ميں چيئرمين پی سی بی چوہدری ذکا اشرف پاکستان کی نمائندگی کرينگے۔ سماء

کا

سے

سی

شروع

آئی

اجلاس

refugees

ramazan

quota

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div