حلقے کھولنا ہمارا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے، نعیم الحق
تحريکِ انصاف کے سینیئر رہنما نعيم الحق کہتے ہيں کہ حلقے کھولنا یا تحقیقات کرنا ہمارا نہيں بلکہ اليکشن کميشن کا کام ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ جس حلقے میں بھی کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی یہ انکا حق ہے کہ احتجاج کریں اور قانونی چارہ جوئی بھی کریں۔ ہم نے بھي ايک سو چھبيس دن احتجاج کيا تھا۔
نعیم الحق نے کہا خوشی کی بات یہ ہے کہ اپوزیشن بھی قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں حلف اٹھانے کے لیے تیار ہے اور اسکا مطلب کہ مجموعی طور پر 2013 کی طرح اپوزیشن نے انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرلیا ہے۔
نعیم الحق نے کہا کہ وزیر قانون صدر مملکت سے ملنے گئے ہیں، امید ہے شام تک حکومت کی جانب سے تمام تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔
ECP
PTI
NAEEM UL HAQ
election results
تبولا
Tabool ads will show in this div