لاہور: نجی یونیورسٹی کی 23 سالہ لیکچرار پر تیزار پھینک دیا گیا، اسپتال منتقل

اسٹاف رپورٹ


لاہور : لاہور ميں نامعلوم افراد نے نجی يونيورسٹی کی ليکچرار پر تيزاب پھينک ديا، متاثرہ خاتون کی 10 روز بعد شادی طے تھی، والد کا کہنا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں۔


پوليس کے مطابق 23 سالہ ہما یونیورسٹی میں پڑھا کر واپس گھر جارہی تھی کہ 2 نامعلوم افراد نے اس پر تيزاب پھينک ديا اور فرار ہوگئے، لڑکی کو جناح اسپتال منتقل کرديا گيا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔


متاثرہ لڑکی کے والد محمد شاہد کا کہنا ہے کہ  ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہيں، ابھی کچھ دن پہلے ہم نے بيٹی کا نکاح کيا ہے جبکہ 8 فروری کو اس کی شادی ہے۔


پوليس کا کہنا ہے کہ کيس سے متعلق تحقيقات کا آغاز کرديا گيا ہے اور شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں، ذمہ داروں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ سماء

لاہور

منتقل

کی

پر

Edhi

دیا

Sindh Government

Afghan

rasheed

Tabool ads will show in this div