متحدہ اپوزیشن کا الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف صوبائی الیکشن کمیشن کے قریب احتجاج 

الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف متحدہ اپوزیشن میں شامل جماعتیں کوئٹہ میں بھی سراپا احتجاج بن گئیں،صوبائی الیکشن کمیشن دفتر کے قریب احتجاج  کیا اور انتخابی نتائج کو مسترد کردیا ۔

الیکشن دو ہزار اٹھارہ میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی مخالف جماعتوں نے زرغون روڈ پر ریلی نکالی اور  صوبائی الیکشن کمیشن دفتر کے قریب پہنچ کر احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔ مظاہرے میں پشتونخوامیپ ، جے یو آئی ف ،مسلم لیگ ن ، نیشنل پارٹی اور پاکستان پیلز پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی نتائج تبدیل کر کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات کسی صوت بھی قابل قبول نہیں ،ملک میں دوبارہ صاف اور شفاف انتخابات کر ائے جائیں۔اس موقع پر سیکورٹی کےسخت اقدامات کئے گئے تھے،ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

rigging in election

Election 2018

Eelection Commission Balochistan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div