عمران خان، ایاز صادق، فضل الرحمان اور پرویز خٹک کی معافی قبول کرلی گئی
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزي کے معاملے پر اليکشن کميشن نے عمران خان، اياز صادق، فضل الرحمان اور پرويز خٹک کي معافي قبول کرلی۔
الیکشن کمیشن نے انتخابي ضابطہ اخلاق کي خلاف وزري پر محفوظ شدہ فيصلہ سنايا جبکہ آئندہ ایسے الفاظ سے گریز کرنے کی وارننگ بھی جاری کی۔ چاروں رہنماوں نے نازیبا الفاظ پر معافی مانگی تھی۔
الیکشن کمیشن نے تمام از خود نوٹس خارج کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، مسلم لیگ ن کے رہنما اياز صادق، جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرويز خٹک کي معافي قبول کرتے ہوئے تین رہنماوں کی کاميابي کا نوٹيفيکيشن جاري کرنے کا حکم ديا۔
مولانا فضل الرحمان، پرویز خٹک اور ایاز صادق کو الیکشن کمیشن کا نوٹس
جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں اپنی تمام نشستوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی۔ اس دوران پرویز خٹک اور اياز صادق کي وڈيوز چلائي گئيں جس پر چيف اليکشن کمشنر سردار رضا نے ريماکس ديے کہ ایاز صادق ہمیں کہہ رہے تھے کہ آپ کی اوقات ہی کیا ہے، اب یہ دیکھیں کہ ان کی اپنی کیا اوقات ہے۔
انتخابی مہم کے دوران چاروں رہنماوں نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے وضاحت طلب کی تھی تاہم تمام سیاسی رہنماوں نے معافی مانگی تھی۔