لسبیلہ گوادر سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کی چینی سفیر سے ملاقات

ملاقات میں سی پیک کی اہمیت اور گوادر کے مسائل پر تفصیلی بات کی گئی
گوادر اور لسبیلہ سے کامیاب ہونے والے نو منتخب رُکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی چینی سفیر سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں سی پیک سے خطے میں آنے والی معاشی تبدیلیوں اور گوادر کے مسائل پر تفصیلی بات ہوئی،رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کا بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی پیک حقیقتا ایک گیم چینجر کا حامل منصبوبہ ہے جس سے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی،اںھوں نے اس موقع پر چینی سفیر کے سامنے سی پیک کے کلیدی شہر گوادر کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی بات کی،انھوں نے گوادر اور پسنی جیٹی کی بحالی کی تجاویز کے ساتھ گوادر لسبیلہ کے ماہیگیر طبقے کودرپیش معاشی مسائل کے حوالے سے بھی گفتگو کی جس پر چینی سفیر نے پیش کئے گئے تجاویز اور ماہیگیروں کو درپیش مسائل کے حل کی جلد یقین دہانی بھی کروائی۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ گوادر کی ترقی سی پیک کا ایک اہم اور بنیادی نکتہ ہے ، سی پیک میں گوادر ایک کلیدی اور اہم شہر ہے اور اس کے مسائل حل کرنا پہلی ترجیح ہوگی۔