قتل ہونے والے پانچ افراد کی نماز جنازہ میں ہوائی فائرنگ

لاہور کے نواحی گاوں ميں قتل ہونے والے پانچ افرا کی نماز جنازہ کے دوران ہوائي فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئي۔


لاہور کے پھلروان گاوں ميں گزشتہ روز قتل ہونے والے پانچ افراد کي نماز جنازہ ادا کی جارہی تھي کہ مُتاثرہ خاندان کے اپنے ہي لوگوں نے ہوا ميں گولياں برسا ديں جس سے بھگدڑ مچ گئي۔ پوليس خاموش تماشائي بنی رہي۔

لاہور،5افراد کے قتل کا مقدمہ درج، 9 ملزمان نامزد

واقعے کے مقدمے ميں افتخار احمد سميت نو ملزمان کو نامزد کيا گيا ہے۔ متاثرہ خاندان کے مطابق ہمارے سات افراد قتل ہوئے اسلیے مخالفوں کے سات افراد کو پھانسي دي جائے۔ ايس پي کينٹ بلال افتخار کا کہنا ہے کہ کچھ ليڈ ملي تھي تو ہم نے دو افراد کو گرفتار کرليا ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل اور دہشت گردی کي دفعات کے تحت درج ہوا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ملزمان کے نام اي سي ايل ميں ڈالنے کے لئے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو سفارش بھجوا دی ہے۔

village

FUNERAL

aerial firing

Tabool ads will show in this div