اسرائیلی فوج کی بمباری سے بچے سمیت تین فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمال میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے اٹھارہ ماہ کے بچے سميت تين فلسطینی شہید جبکہ 9 افراد زخمي ہوگئے۔


محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہيد ہونے والوں ميں حماس کے کمانڈر کا بيٹا تيس سالہ علي الرندور، خاتون اور اٹھارہ ماہ کا بچہ شامل ہے۔

فلسطينی ميڈيا کے مطابق اسرائيل کي جانب سے بارہ راکٹ داغے گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے طیاروں اور ٹینکوں کے ذریعے غزہ کے شمالی علاقے پر بمباری کی۔

KILLING

GAZA STRIP

Tabool ads will show in this div