این اے 19 ہری پور کے 7 پولنگ اسٹیشن پر کل دوبارہ پولنگ ہوگی

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 ہری پور کے 7 پولنگ اسٹیشنوں میں کل دوبارہ ووٹنگ ہوگی، الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔


ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ری پولنگ کیلئے تعنیات ریٹرننگ اور پریذایئڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کیخلاف موقع پر کارروائی کی جاسکے۔


ہری پور کی اس نشست پر پاکستان مسلم لیگ ن کے عمر ایوب خان اور پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر راجا عامر زمان کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔


یاد رہے کہ عام انتخابات کے بعد ن لیگ کے امیدوار عمر ایوب نے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواست دی تھی، جس پر الیکشن ٹریبونل ایبٹ آباد نے دوبارہ پولنگ کے احکامات جاری کئے تھے۔ سماء

کے

پر

فٹبال

دوبارہ

Murder

surge

guinea

islamists

sony

tremors

Tabool ads will show in this div