دبئي ٹيسٹ: پاکستاني وکٹیں دھڑا دھڑ گرتی جا رہی ہیں
اسٹاف رپورٹ
دبئي: دبئي ٹيسٹ کے تيسرے دن ابتدا میں تو انگلش بالر بے بس نظر آرہے تھے لیکن انہوں نے ایک بار پھر خوفناک جوابی وار کیا ہے ۔۔ اور پاکستاني وکٹیں دھڑا دھڑ گرتی جا رہی ہیں ۔۔۔۔۔
دبئي انٹرنيشنل کرکٹ اسٹيڈيم ميں جاري سیریز کے تیسرے اور آخری ميچ ميں پاکستان نے دوسري اننگز کل کے اسکور دو سو بائیس رنز دو کھلاڑی آئوٹ سے دوبارہ شروع کی ۔۔ چائے کے وقفے سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان کی پوزیشن بہت مستحکم نظر آرہی تھی اور پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر تین سو اکتیس رنز بنا لئے تھے لیکن پھر انگلش اسپنرز نے جادو دکھایا اور انہوں نے صرف انیس رنز کے عوض پانچ پاکستانی وکٹیں اکھاڑ ڈالیں ۔۔ اس وقت پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو تریسٹھ رنزبنا ليے تھے. سماء