دبئي ٹيسٹ: انگلينڈ کو میچ میں فتح کے لئے تين سو چوبیس رنز درکار
اسٹاف رپورٹ
دبئي: دبئي ٹيسٹ ميں پاکستانی ٹیم تین سو پینسٹھ رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔۔ انگلينڈ کو میچ میں فتح کے لئے تين سو چوبیس رنز درکار ہیں ۔۔ ميچ کے تيسرے دن چائے کے وقفے سے کچھ دیر پہلے تک پاکستانی بلے باز چھائے ہوئے تھے لیکن پھر نگلش اسپنرز نے جادو دکھایا اور وکٹيں دھڑا دھڑ گرتی رہیں ۔۔
دبئي انٹرنيشنل کرکٹ اسٹيڈيم ميں جاري ميچ ميں انگلينڈ نے ٹارگٹ کے حصول کي کوشش ميں کسی نقصان کے بغیر چودہ رنز بنا لئے ہيں ۔۔ اس سے پہلے پاکستان نے اپني دوسري اننگزدو سوبائيس رنز دوکھلاڑي آئوٹ سے شروع کي ۔۔ يونس خان ايک سو ستائيس رنز بناکر پويلين لوٹ گئے ۔۔ اظہر علي نے اپني دوسري ٹيسٹ سنچري مکمل کرلي ۔۔ مونٹي پنيسر نے پانچ اور گريم سوان نے تین کھلاڑيوں کو پويلين روانہ کيا ۔۔ پاکستان تين ميچز کي ٹيسٹ سيريز دو صفر سے پہلے ہي اپنے نام کرچکا ہے. سماء