پاکستان نے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریزمیں تین صفرسے وائٹ واش کرکے تاریخ رقم کردی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر


دبئی : دبئی ٹیسٹ میں پاکستان تاریخی انگلینڈ کو تین صفر وائٹ واش کرکے تاریخ رقم کردی ۔۔اکہتر رنز کی فتح کے ساتھ مصباح الحق انگلینڈ  کو تاریخی تین صفر کی تاریخی ہزیمت سے دوچار کرنے والے پاکستان کے پہلے کپتان بھی بن گئے ہیں۔


 دُبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز چھتیس رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم دو سو باون رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔


  مہمان ٹیم کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب کپتان اینڈریو اسٹروس چھبیس رنز بناکرعبدالرحمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، دوسرے اینڈ سے سعید اجمل انگلش بلے بازوں کیلئے مشکلات پیدا کرتے رہےاورچار اہم  وکٹیں حاصل کرکے انگلش بیٹنگ لائن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔


عمر گل نے بھی چار وکٹیں حاصل کیں، میچ میں پاکستان نے اکہتر رنز کی فتح اپنے نام کی جو ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح ہے۔


صدر مملکت۔۔ وزیر اعظم ۔۔اور چیئرمین پی سی بی نے بھی تاریخی فتح پر قوم اور ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ سماٴ

کو

نے

Inqilab March

military

Tabool ads will show in this div