انگلینڈ کے خلاف ايک روزہ، ٹوئنٹی ٹوئنٹی ميچزکیلئے ٹیم کااعلان کردیا گیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر


دبئی : انگلینڈ کے خلاف ايک روزہ اورٹوئنٹی ٹوئنٹی ميچز کي سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔آل راؤنڈر شاہد آفریدی،حماد اعظم اورابتدائي طورپرنظراندازکئے گئےشعيب ملک کو کپتان مصباح الحق کي درخواست پردونوں فارميٹس کي ٹيم ميں شامل کيا گيا ہےجبکہ سہیل تنویرجگہ بنانے میں ناکام رہے۔ 


انگلينڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے سترہ رکنی جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے لئے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔محدود اوورزکےدونوں فارميٹس کے ليےمصباح الحق کوکپتا ن برقرار رکھا گيا ہے۔آل راؤنڈر عبدالرزاق کندھے کي انجري کے باعث اسکواڈ ميں جگہ نہ بنا سکے۔


ون ڈے سيريز کے لئےپاکستاني اسکواڈ مصباح الحق، یونس خان، شاہد آفریدی،شعيب ملک،محمد حفیظ، عمران فرحت، عمر اکمل، اسد شفیق ، جنید خان، اعزاز چیمہ، سعید اجمل، عبدالرحمان، وہاب ریاض، عمر گل، اظہر علی اور حماد اعظم پرمشتمل ہے۔


جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ مصباح الحق، شاہد آفریدی،شعيب ملک،محمد حفیظ، عمران فرحت، عمر اکمل، اسد شفیق، عدنان اکمل، اویس ضیا، عمر گل، سعید اجمل، عبدالرحمان، وہاب ریاض، اعزاز چیمہ،جنیدخان اورحماداعظم پرمشتمل ہو گی۔۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے تيرہ فروري کو ابو ظہبي ميں کھيلا جائيگا۔ سماٴ

کے

خلاف

quality

Tabool ads will show in this div