اسمبلیوں کی تشکیل میں تاخیر کی افواہیں،الیکشن کمیشن کی تردید
ترجمان الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی تشکیل میں تاخیر کی افواہوں کی تردید کردی۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تمام مراحل الیکشن ایکٹ2017کے تحت پورے کئے جارہے ہیں، پولنگ کے بعد10روز میں ارکان نے انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع کرائی۔
اخراجات کی تفصیلات موصول ہونے پر7اگست کونوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے3روز تک آزاد ارکان پارٹی وابستگی کا حلف نامہ جمع کرائیں گے، حلف نامہ جمع کرانے کی آخری تاریخ9اگست مقرر ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ پارٹی وابستگی ظاہر ہونے پر مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی جائے گی، مخصوص نشستیں11اگست کو الاٹ کی جائیں گی۔
ECP
ELECTION COMMISSION
POLLING
Assembly formation
تبولا
Tabool ads will show in this div