قومی ایئرلائن کی ایک اور پرواز آج بدھ کو تاخیر کا شکار ہوگئی۔ فلائیٹ پی کے 606 کو صبح آٹھ بجے اسلام آباد کے لیے پرواز بھرنی تھی۔
سماء سے بات کرتے ہوئے گلگت میں پھنسے مسافروں نے کہا روانگی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جارہا ہے۔
سماء کے نمائندے کے مطابق، فائر الارم بجنے کے بعد پرواز کو روکا گیا تھا۔ صبح آٹھ سے شام کے ساڑھے پانچ بجے تک پرواز کو گرین سگنل نہیں دیا گیا۔
مسافر کہتے ہیں کہ وہ پریشان ہیں کیونکہ انتظامیہ کی طرف سے کوئی اپڈیٹ نہیں دی جارہی ہے۔