اين اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کا حکم معطل

عدالت عظمی نے قومی اسمبلی کے حلقہ 131 لاہور میں ووٹو کی دوبارہ گنتی کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے عمران خان کي درخواست باقاعدہ سماعت کيلئے منظور کرلی۔


عدالت عظمی کے دو رکنی بینچ (جسٹس ثاقب نثار، جسٹس اعجاز الاحسن) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کي کاميابي کا نوٹيفکيشن روکنے کا حکم بھي معطل کر ديا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ این اے 131 میں دوبارہ گنتی کی ضرورت نہیں، جب کہ جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ ایک بار نتیجہ آگیا تو وہ حتمی ہوگیا، ایسی درخواستیں سننا الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار ہے۔

این اے 131 میں دوبارہ گنتی، عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

عمران خان لاہور کی سیٹ چھوڑ کر بھاگ رہے،سعد رفیق

سعد رفیق کے وکیل سردار اسلم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تقرير ميں تمام حلقے کھولنے کا کہا جس پر چيف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تقریر سیاسی تھی، جائزہ سياسي فورم پر ہي ليں۔

واضح رہے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر این اے 131 میں دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روکنے کی ہدایت کی تھی۔

پچیس جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات میں عمران خان کو سعد رفیق پر 680 ووٹوں کی برتری حاصل تھی لیکن مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد یہ برتری کم ہو کر 608 رہ گئی۔ جس پر سعد رفیق نے مکمل ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی جسے آر او نے مسترد کر دیا تھا۔

ECP

Politics

IMRAN KHAN

pti chairman

SC verdict

NA 131

election results

Recounting

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div