اقوام متحدہ کے پاکستان میں کنٹری ریذیڈنٹ کو آرڈینیٹر کی عمران خان سے ملاقات

اقوام متحدہ کے پاکستان میں کنٹری ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیل بوہن کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

بنی گالہ میں اقوام متحدہ کے پاکستان میں کنٹری ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیل بوہن کی عمران خان سے ملقات ہوئی ، نیل بوہن نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دی۔

بنی گالا میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان کے مشیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر شہزاد وسیم بھی موجود تھے، نیل بوہن نے تحریک انصاف کی کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اقوام متحدہ کی جانب سے مخلتف شعبوں میں شروع کیےجانےوالے منصوبوں پربریفنگ بھی دی، نیل بوہن نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

 

IMRAN KHAN

BANI GALA

IK

Neil Buhne

Tabool ads will show in this div