ہونہار طالبہ نے عزم و ہمت کی نئی مثال قائم کردی
حوصلے بلند اور ارادے مضبوط ہوں تو کامیابی قدم چومتی ہے، چارسدہ کی ایسی ہی طالبہ نے غربت اور مفلسی کے باوجود انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عزم و ہمت کی نئی مثال قائم کردی۔
چارسدہ کے انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی سلویٰ نے انٹر کے امتحان ميں ميدان مار ليا، پری انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
سلویٰ کے پورے خاندان میں کوئی پڑھا لکھا ہے اور نہ ہی اس کے پاس تعلیم کیلئے پیسے لیکن باہمت طالبہ نے وظيفے اور چيريٹی سے اپنی تعلیم جاری رکھی اور اسکول سے کالج تک ہر کلاس میں پوزیشن حاصل کرتی رہی۔
ہونہار طالبہ کا کہنا ہے کہ مجھے سول انجينئر بننا ہے۔ سلویٰ کی کامیابی پر اس کے گھر والوں بے حد خوش ہیں۔ والدہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سلویٰ کی اعلیٰ تعلیم کیلئے خرچہ اٹھایا جائے۔
چارسدہ کی بیٹی کا کہنا ہے اگر حکومتی سرپرستی حاصل ہو تو اعلیٰ تعليم حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرسکتی ہے۔