راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند،اسپل ویزایک سال بعد کھول دئیےگئے

موسلا دھار بارش نے طویل عرصے کے پیاسے راول ڈیم کی پیاس بجھا دی۔پانی کی سطح 1749 فٹ تک پہنچنے کے بعد اسپل ویز کھول دیے گئے۔ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

راولپنڈی کی پیاس بجھانے والا راول ڈیم خود ایک سال پیاسا رہا۔ راول ڈیم کابڑاحصہ خشک رہا۔۔پانی کی سطح کم ہونےسےبڑے پیمانے پر مچھلیوں کی ہلاکت بھی ہوئی۔مگر گزشتہ رات کی ریکارڈ بارش نے راول ڈیم کولبالب بھر دیا۔

بارش کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749 فٹ تک پہنچ گئی۔ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1752 فٹ ہے۔پانی کی سطح بلند ہونےپرایک سال کے طویل عرصے بعد راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔ڈیم انتظامیہ نے نشیبی علاقوں اورڈیم کے قریب آبادی کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔قریبی پہاڑی علاقوں سے راول ڈیم میں پانی کی آمد کاسلسلہ تاحال جاری ہے۔

rawal dam

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div