خواتین کےکم ترین آؤٹ پرپی کے23 کےکامیاب امیدوار کانوٹی فیکیشن روک دیاگیا

اليکشن کميشن نے شانگلہ میں خواتین ووٹرزکےکم ترين ٹرن آؤٹ کے معاملے پر کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم ديديا۔
صوبائي نشست پی کے23شانگلہ میں خواتین ووٹرز کے پانچ فيصد ٹرن آؤٹ معاملے کي اليکشن کميشن ميں سماعت ہوئي۔ اس موقع پرنہ درخواستگزار پيش ہوئے اورنہ ہي حلقے کا کامیاب امیدوار،جس کے بعداليکشن کميشن نے کامیاب امیدوارشوکت علی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دے دیا اورانہيں اگلي سماعت پر طلب کرليا ۔
کيس کي سماعت تيرہ اگست تک ملتوي کردي گئي ۔ شانگلہ سے پی ٹی آئی کے شوکت علی سترہ ہزارسے زائدووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔
Shangla
election results 2018
تبولا
Tabool ads will show in this div