اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش، کئی علاقوں میں بجلی بند

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/RAIN-ALL-OVER-07-08.mp4"][/video]

اسلام آباد اور راولپنڈی میں تین گھنٹے کی ریکارڈ توڑ بارش سے جڑواں شہروں میں سڑکیں اور گلیاں تالاب بن گئیں، جبکہ نالہ لئی سمیت برساتی نالے بپھر گئے۔


شدید بارش کے باعث جڑواں شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح 13 فٹ تک بلند ہوگئی۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔

جڑواں شہروں میں طوفانی بارش سے آئیسکو کے ترپن فیڈر بھی ٹرپ کرگئے، کئي علاقوں ميں بحلي اب بھي بند ہے۔ راول ٹاؤن، سیٹلائٹ ٹاؤن، صدر، کینٹ، صادق آباد، غوری ٹاؤن اور اسلام آباد کے سیکٹر جی 8 سمیت کئی علاقوں میں بجلی بند ہے۔ آئیسکو حکام کے مطابق بارش تھمنے کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا۔

اس کے علاوہ گجرات اور جہلم میں بھی رات بھر بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث دونوں شہروں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ملک کے مختلف شہروں کی طرح ملکہ کوہسار میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے سے مری کا موسم دلکش ہوگیا۔

مظفرآباد ميں شاہراہ نيلم پر لینڈ سلائیڈنگ ہونے سے ڈونگاکس کے مقام پر شاہراہ ٹریفک کيلئے بند ہوگئی جس کے بعد وادی نیلم کا زمینی رابطہ مظفرآباد سے کٹ گیا۔

محکمہ موسميات کے مطابق مون سون کا تازہ اسپل شروع ہونے پر ہی اسلام آباد میں 170 ملی میٹر، راولپنڈي ميں 206، مري ميں 97، اور جہلم ميں 60 ملي ميٹر بارش ہوچکی۔ آزاد کشمير ميں بھی جل تھل ایک ہے جبکہ بارشوں کا یہ سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہنے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

MET OFFICE

Monsoon Rain

Tabool ads will show in this div