این اے 131 میں دوبارہ گنتی، عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

اين اے 131 لاہور ميں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے معاملے پر چيئرمين پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور ہائيکورٹ کے فيصلے کیخلاف سپريم کورٹ ميں اپيل دائر کردی ہے۔

مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواس پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، وکیل رہنماء بابر اعوان نے عمران خان کی جانب سے اپیل دائر کی۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فاتح قرار پائے تھے، این اے 131 میں عمران خان نے 84 ہزار 313 جبکہ سعد رفیق نے 83 ہزار 633 ووٹ حاصل کئے، اس حلقے میں جیت کا فرق صرف 680 ووٹوں کا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے 4 اگست کو الیکشن کمیشن پاکستان کو حلقے میں دوبارہ گنتی کرنے اور عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

ECP

PTI

ELECTION

IMRAN KHAN

SCP

Khwaja Saad Rafique

Recounting

Tabool ads will show in this div