دھاندلی کے شواہد سامنے لائے جائیں گے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کہا ہے کہ عوام کامینڈیٹ عمران خان کو دینے کی کوشش کی گئی، دھاندلی کی شکایات کافوری ازالہ کیا جائے، شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا مشترکہ امیدوار نامزد کیا گیا۔
سابق وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کی کوتاہیاں سامنے آئیں، پنجاب میں الیکشن نتائج روک لیے گئے،فارم45نہیں ملے، ملک بھرسےفارم45میں ردوبدل کی شکایات ملیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے شواہد سامنے لائےجائیں گے، الیکشن کمیشن آفس کے باہر8اگست کواحتجاج کریں گے، احتجاج میں ن لیگ کے تمام ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریں گے، عمران خان نے حلقے کھولنے کی پیشکش خود کی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی نےری کاؤنٹنگ پرہی یوٹرن لےلیا، اپوزیشن اتحادکامقصددھاندلی کوبےنقاب کرناہے، ن لیگ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی دوڑسےباہرنہیں، اپوزیشن اتحاد کا مقصد دھاندلی کو بےنقاب کرنا ہے۔