کراچی میں چلتے پھرتے بموں سے شہری خوف کا شکار ہیں۔ مختلف رہائشی آبادیوں کے درمیان غیرقانونی گیس سلنڈرز کی دکانیں قائم ہیں۔
کیا انتظامیہ سانحہ کا انتظار کر رہی ہے؟ نہ سرکاری اجازت نامہ اور نہ ہی گیس سلنڈر استعمال کرنے کی تربیت۔ سلنڈر دکانیں چلانے والے ہر قسم کی سرکاری کارروائی سے بے خوف نظر آتے ہیں۔
غیرقانونی سلنڈردکانیں سب سے زیادہ ضلع جنوبی میں ہیں۔