انگلش پریمیئر لیگ: چیلسی کو مانچسٹر سٹی کے ہاتھوں شکست

انگلش پریمیئر لیگ کی چیمپیئن مانچسٹر سٹی نے چیلسی کو دو صفر سے شکست دے دی۔ مانچسٹر سٹی کے دونوں گولز سرجیو اگویرو نے اسکور کئے۔ ایف اے کمیونٹی شیلڈ کا میچ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ کھیل کے تیرہویں منٹ میں ہی سرجیو اگویرو نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلادی۔ چیلسی کی ٹیم نے میچ برابر کرنے کیلئے خوب حملے کئے لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ دوسرے ہاف میں سرجیو اگویرو نے دوسری بار گیند کو جال میں پہنچا کر برتری کو دوگنا کردیا۔ مانچسٹر سٹی کی دو صفر کی برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

English Premier League

MANCHESTER CITY

Tabool ads will show in this div