بنوں: سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں طالبان کمانڈر ہلاک

بنوں کے علاقہ جانی خیل میں پیر کی صبح سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ کے دوران طالبان کا مقامی کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضہ سے 3 شناختی کارڈ اور دو موبائل فون سمیت اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

بنوں سے سما ٹی وی کے نمائندہ خان ضمیر نے بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹہ جاری رہا جس میں فورسز نے طالبان کمانڈر کو مار ڈالا جبکہ سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔

عسکری ذرائع کے مطابق ہلاک کمانڈر کی شناخت نصیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق صدر حیات کمانڈر گروپ سے ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گرد کی لاش کو اپنی تحویل میں لیا ہے جبکہ اس کے قبضہ سے تین شناختی کارڈ اور دو موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔

واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

FORCES

KPK

Tabool ads will show in this div