نیوزی لینڈ کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست

اسٹاف رپورٹ
ایڈن پارک آکلینڈ: جنوبی افریقا نے ۔۔ تیسرے اور آخری ون ڈے میں  نیوزی لینڈ کو پانچ ۔۔ وکٹوں سے شکست دے کر۔۔ سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔

ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلے گئے ۔۔ سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں ۔۔ جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا ۔۔

مہمان بولرز کی نپی تلی گیند بازی کے آگے ۔۔ کوئی بھی کیوی بلے باز۔۔ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔۔ اور پوری ٹیم ۔۔ سینتالیس اوورز میں دو سو چھ رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔۔ کپتان ۔۔ برینڈن میکلم ۔۔ سینتالیس رنز کے ساتھ ۔۔ ٹاپ اسکورر رہے ۔۔

جواب میں جنوبی افریقا نے ۔۔ فتح کے لیے درکاردو سو سات رنز کا ہدف ۔۔ چوالیس ویں اوورز میں پورا کرلیا ۔۔ ہاشم آملا ۔۔ چیہتر رنز بناکر۔۔ نمایاں رہے ۔۔ اس فتح کےساتھ ہی ۔۔ جنوبی افریقا کی ٹیم آئی سی سی ون ڈے ریکنگ میں دوسرے نمبر پرپہنچ گئی ۔۔ رینکنگ میں آسٹریلیا 127پوائنٹس کے ساتھ پہلے اورجنوبی افریقا 118پوائںٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے ۔۔

کے

کو

Tabool ads will show in this div