وکٹ کیپر مارک باؤچر کا دوبارہ کرکٹ کو خیرآباد کہنے کا اعلان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
وکٹوریہ : جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر مارک باؤچر نے جولائی میں دورہ انگلینڈ کے بعد  کرکٹ کو خیرباد کہنے کا سگنل دے دیا ہے۔

انیس سوستانوے سے کرکٹ گرائونڈ میں موجود مارک پوچرنے رواں برس جولائی میں دورہ انگلینڈ کےبعد وکٹ کیپبنگ گلوزاتارنے کا اشارہ دیدیا۔ چھتیس سالہ مارک بوچرکہتےہیں کہ اب ان کا جسم ماڈرن کرکٹ کا دباؤ برداشت کرنے کا اہل نہیں رہا۔

بڑھتی عمر نے ان کی کارکردگی کو متاثرکرنا شروع کردیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ کسی نوجوان کے لیے جگہ خالی کر دی جائے۔ گزشتہ پندرہ سال سے اپنی شاندار پرفارمنس سے


جنوبی افریقا کی کامیابیوں میں شریک مارک بوچر نے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز انیس سوستانوے میں پاکستان کے خلاف شیخوپورہ میں کھیلےگئےٹیسٹ سےکیا۔

ان کی فارم اور فٹنس کا اندازہ اس بات سےلگایا جاسکتا ہے کہ ٹیسٹ ڈبیوکے بعد سے انہوں نے صرف تین ٹیسٹ ڈراپ کیئے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چار اور پانچ سو شکار مکمل کرنے والے وہ اولین وکٹ کیپرہیں۔

مارک بوچر اب تک ایک سو چوالیس ٹیسٹ میں پانچ ہزارچارسو سات رنزپانچ سنچریزاورپینتس نصف سنچریزکی مدد سےاسکورکرنے کے ساتھ ساتھ


پانچ سو اکیس کیچزاورتیئس اسٹمپ کیےہیں۔ مارک بوچر نے دو سو پچانوے ون ڈیزمیں چارہزارچھ سو چھیاسی رنز بنانے کے علاوہ چارسوتین کیچزاوربائیس اسٹمپس کیےہیں۔

ٹی ٹوئینٹی میں انہوں نے پچیس میچز میں سترہ اعشاریہ آٹھ چھ کی اوسط سےدوسواڑسٹھ رنز بنائے اور اٹھارہ کیچزاور ایک اسٹیمپ کیا ہے۔


انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں ہزار شکار مکمل کرنے کے لیے مزید بارہ شکار کی ضرور ت ہے۔  ان کی فارم کو دیکھتے ہوئے توقع ہے کہ وہ دورہ انگلیںڈ میں یہ اعزازحاصل کرنے والے پہلے وکٹ کیپربن جائیں گے۔ سماء

کا

کو

دوبارہ

tragic

clinic

glasses

Tabool ads will show in this div