پی آئی اے میں سیاسی بھرتیاں، نعیم بخاری نے رپورٹ جمع کرادی

Aug 06, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/PIA-Illegal-Appointments-Isb-1500-Pkg-06-08.mp4"][/video] قومی ائیرلائن میں گزشتہ دس سال کے دوران بڑے پیمانے پر سیاسی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ چار ہزار سات سو پچانوے افراد کو نوکری سے نوازا گیا ۔ خسارے سے متعلق کیس میں پی آئی اے کے وکیل نعیم بخاری نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی ۔ رپورٹ کے مطابق، دس سال میں قومی ایئر لائن میں چار ہزار سات سو پچانوے بھرتیاں کی گئی ہیں۔ اور ایئر لائن کو خسارہ سے نکالنے کا کوئی پروگرام نہیں بنایا گیا۔ قومی ایئرلائن کے خسارے سے متعلق کیس میں پی آئی اے کے وکیل نعیم بخاری کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2008 سے 2013 تک تین ہزار 917 جبکہ 2014 سے 2017 تک 878 افراد کو پی آئی اے میں بھرتی کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام تر بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر من پسند افراد کو نوازنے کے لئے کی گئیں۔ جبکہ گزشتہ دس سال کے دوران قومی ائیرلائن کو خسارے سے نکالنے اور اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئےکوئی پروگرام نہیں بنایا گیا۔

PAKISTAN INTERNATIONAL AIRLINE

illegal appointments