پی ٹی آئی آج عمران خان کو باضابطہ وزیراعظم نامزد کرے گی

تحریک انصاف آج پارلیمانی کميٹي کے اجلاس ميں عمران خان کو باضابطہ طور پر وزارت عظميٰ کيلئے نامزد کرے گی۔ دوسری جانب پي ٹي آئي نے مرکز اور پنجاب ميں حکومت سازي کيلئے نمبر پورے ہونے کا دعويٰ کیا ہے۔

مرکز میں حکومت سازی،کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہو گا، جس کی قیادت عمران خان کریں گے۔ پارلیمانی پارٹی عمران خان کو باضابطہ وزیراعظم نامزد کرے گی۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کے ناموں پر غور ہوگا۔

 

اجلاس میں اتحادی جماعتوں کو وفاق اور صوبائی حکومتوں میں نمائندگی سمیت اہم فیصلوں کا بھی امکان ہے۔ پنجاب اور کے پی کے میں حکومت سازی کے امور سمیت بلوچستان میں شراکت اقتدار کے معاملات بھی اجلاس میں زیر بحث آئیں گے۔

 

آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کا اپنا انفرادی اسکور 125 ہوگیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اتحادیوں، خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کو شامل کرنے کے بعد پی ٹی آئی کا نمبر بڑھ کر 174 تک پہنچ چکا ہے، جو مطلوبہ ہدف سے زیادہ ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بی این پی کی حمایت کے بعد 177 کا فگر حاصل کر لیں گے۔

PTI

IMRAN KHAN

Parliamentary Board Meeting

speaker and deputy speaker

Tabool ads will show in this div