سمندر میں نہانے پر پابندی کے باوجود ہاکس بے پر شہریوں کا ہلہ گلہ

موسم ہوا حسين تو کراچي والے ہاکس بے پر چھٹی کے روز پکنک منانے پہنچ گئے، پابندی کے باوجود شہری سمندر میں خوب نہائے ۔

شہر قائد کا موسم ہوا سہانا تو شہری بھی چھٹی کے روز ہاکس بے جا پہنچے لیکن سمندر میں نہانے پر تو پابندی لگی ہے، کراچی کے ساحلی پٹی پر تیز ہواوں کے باعث میئر کراچی کی جانب سے سی ویو پر نہانے پر پابندی اور دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے ۔

شہر ی پابندی کو خاطر میں نہ لائے اور خوب ہلا گلا کیا اور لہروں سے خوب اٹھکیلیاں کیں، پولیس حکام نے کہا کہ ہمارا کام تو صرف نہانے سے منع کرنا ہے روکنے کے لئے نفری انتہائي کم ہے۔

ہاکس بے کی طویل ساحلی پٹی پر تفریح کرتے شہریوں کے لئے صرف چھ لائف گارڈز تعینات ہیں۔

 

HAWKSBAY

Tabool ads will show in this div