وائٹ پیپر جاری کرنے والے ایک پیپر سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بھی جاری کریں، طاہرالقادری

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کہتے ہیں کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ نے اپنےعہد اقتدار میں روشنیاں بانٹنے کی آڑ میں جیبیں بھریں۔ سابق حکمرانوں نے اشتہاروں میں جو بجلی پیدا کی بتائیں وہ کس 'اسٹور' میں جمع ہے۔ طاہرالقادری نے مزید کہا کہ مجرم نواز شریف جہاں بند ہیں وہاں بھی لوڈشیڈنگ ہونی چاہییے۔ مجرم کواحساس دلوایا جائے کہ شدید گرمی میں غریب خاندان کس طرح زندہ ہیں۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ وائٹ پیپر جاری کرنے والے ایک پیپر سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بھی جاری کریں۔ انہوں نے کہا بچوں اور بچیوں کے اسکول جلانے والے کرۂ ارض کے بدترین لوگ ہیں۔

load shedding

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div