شیر شاہ دھماکے کی ایف آئی آر درج، گیس لیکج ابھی بھی جاری

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/Shershah-Blast-FIR-KHI-PKG-05-08-Kami.mp4"][/video] ایس ایس جی سی انتظامیہ کی لا پرواہی سے کراچی کے علاقے شیر شاہ میں جناح روڈ پر گودام میں گیس لائن سے لیکیج جاری ہے۔ گزشتہ روز دھماکے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ۔ واقعہ کا مقدمہ بھی سوئی گیس کے ملازمین کے خلاف درج کرلیا گیا۔ شیر شاہ کے گودام میں گیس لیکیج سے دھماکے میں دو جانوں کے زیاں کے باوجود ایس ایس جی سی انتظامیہ نہ جاگی اور لائن مرمت نہ ہونے سے گیس کی لیکیج جاری ہے۔ دھماکے میں جاں بحق سبحان کے چچا نے غفلت پر سوئی گیس انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ گزشتہ روزگودام میں گیس لیکیج کے بعد دھماکے سے دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ سوئی گیس انتظامیہ کے خلاف شیر شاہ تھانے میں درج کرلیا ہے۔

GAS LEAKAGE

Tabool ads will show in this div