نومنتخب امیدواروں نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرادیں

قومی اسمبلی کے نومنتخب دو سو انہتھر امیدواروں نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرادیں۔ الیکشن کمیشن کو صوبائی اسمبلیوں کے پانچ سو ستر ارکان کی تفصیلات بھی موصول ہوگئیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات موصول ہوگئیں ہیں۔ قومی اسمبلی کے دو سو انہتر امیدواروں نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کروائیں۔ تاہم حلقہ دو سو اکہتر کے امیدوار کی تفصیلات تاحال موصول نہ ہوئیں۔ کمیشن کے مطابق، پنجاب اسمبلی کے دو سو پچانوے اورسندھ اسمبلی کے دو سو انتیس کے انتخابی اخراجات موصول ہوئیں ۔ اسی طرح خیبر پختونخوا اسمبلی کے ستانوے اور بلوچستان کے اننچاس امیدواروں کی تفصیلات موصول ہوئیں ۔ انتخابی اخراجات کی تمام تفصیلات ویب سائٹ پر بھی جاری کی جائیں گی۔ کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن سات یا آٹھ اگست کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ جن حلقوں کے کیسز عدالت میں ہیں ان کا نوٹیفیکیشن فیصلے آنے تک روک لیا جائے گا۔  

ECP

NATIONAL ASSEMBLY

ELECTION COMMISSION OF PAKISTAN

electoral expenses

Tabool ads will show in this div