پیپلزپارٹی نےسندھ کی ترقی کےلیے اہم اہداف مقرر کردئیے

سندھ میں دس سال سے برسراقتدار پیپلزپارٹی کی حکومت نے صوبے میں میرٹ کو فروغ دینے کا فیصلہ کیاہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نامزد وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو ترجیحات بتا کر اہداف بھی سونپ دیئے۔ انھیں نتائج دینے کیلئے چھ ماہ کی مہلت بھی مل گئی ۔
پیپلزپارٹی کے اندرونی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے صاف بتا دیا کہ صحت ، تعلیم، روزگاراورعوامی خدمت ان کے منشور کی بنیاد ہیں ۔ نامزد وزیراعلی مرادعلی شاہ کو صوبے میں پرائمری سے یونیورسٹی سطح تک اصلاحات کی ہدایت کی گئی ہے۔۔
اس کےعلاوہ یوسی سطح تک صحت کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ، تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہاسپیٹلز کی اپ گریڈشن ، زرعی شعبے میں انقلابی اصلاحات ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی یقینی بنانا ان کے اہداف میں شامل ہوگا۔