دنیاکےنایاب پتھرپاکستان میں موجود ہیں

Aug 05, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/Stone-Exhibition-Isb-Pkg-05-08.mp4"][/video]

پہاڑوں سے نکلنے والے قیمتی پتھر نگینوں میں ڈھل کر کئی لوگوں کی کمزوری بن جاتے ہیں۔پاکستان میں پائے جانے والے پتھر دنیابھرمیں نایاب ہیں۔

اسلام آباد میں سجی قیمتی پتھروں کی نمائش جس میں ملک کےمختلف علاقوں سےبرآمد ہونے والے پتھروں کی بے شمار اقسام ایک ساتھ دیکھ کر شہریوں کے تو مزے ہوگئے۔

ان پتھروں کی چمک ایسی کہ آنکھیں چندھیا جائیں،دلکشی میں ہیرے کو مات دے دیں،رنگ اتنے دلفریب کہ دل میں اترجائیں۔یاقوت، مرجان ، عقیق ایکوا میرین، موتی،اوپل سمیت ہرقسم کا قیمتی پتھریہاں موجودہے۔

ملک میں قیمتی پتھروں کا بیش بہا خزانہ تو ہے لیکن جب تک حکومت توجہ نہ دےتو سب بےکارہے۔ قیمتی پتھروں کی صنعت کی طرف حکمرانوں کی توجہ مبذول کرانا ہی اس نمائش کا مقصد ہے۔پاکستان قیمتی پتھروں سے مالامال ہے، زمین میں چھپے اس خزانے سے قومی خزانےکو بھراجاسکتا ہےمگر کوئی ہو جو اس صنعت پر توجہ دے۔

arts and crafts

stones and gems

Tabool ads will show in this div