بنگال کاجادوسرچڑھ کربولنےلگا،بنگال ٹائیگرزکےسامنےلنکن بلےبازبے بس

اسٹاف رپورٹ
ڈھاکہ : ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انتہائی اہم میچ آج بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ بنگلہ ديش نے ٹاس جيت کر فيلڈنگ کا فيصلہ کیا ہے۔ میچ میں کامیابی بنگالی ٹائیگرز کو پہلی مرتبہ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچا دے گی۔ شکست کی صورت میں فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔
 
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے اور آخری لیگ میچ میں  آج بنگلہ دیش اور سری لنکا ہورہا ہے۔ ابتدا کے اوورز میں ہی بنگال بولرز نے سری لنکن بلے بازوں کو معمولی اسکور پر واپس پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔ ٹورنامنٹ میں اپنی شاندارکارکردگی سے کرکٹ پنڈتوں  کو حیران کرنے والی بنگلہ دیش کی ٹیم بھارت کو ہرانے کے بعد سری لنکا کو بھی زیرکرنے کیلئے پرعزم ہے۔

کپتان مشفیق الرحمان کہتے ہیں کہ میچ میں فتح کیلئے آل آؤٹ جائیں گے۔ بنگلہ دیشی کپتان کے مطابق ٹیم کو کامیابی کے لیے پاکستان اوربھارت کےخلاف پیش کی گئی  کارکردگی دُھرانا ہوگا۔

سری لنکا جو گیارویں ایشیا کپ میں دونوں میچزہار کرمقابلے سے باہر ہوگیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا اختتام فتح کے ساتھ کرنے کا خواہش مند ہے۔ کپتان مہیلا جے وردھنے کہتے ہیں کہ وہ ٹورنامنٹ میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ سری لنکن کپتان کے مطابق آج ان کی ٹیم میچ جیتنے کے لیے اپنی پوری صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ سماء/ایجنسیز

CNIC

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div