فراہمی آب کےلیےایم ڈی واٹربورڈ نےتمام ترتوقعات بارش سے باندھ لیں

ایم ڈی واٹربورڈ نے کہاہےکہ تمام ترتوقعات بارش سے ہیں،حب ڈیم بارش سے بھرتاہے،بارش ہوگی تو شہر میں پانی کی فراہمی آسان ہوگی۔
سماء سے بات کرتےہوئے ایم ڈی واٹربورڈ نےبتایاکہ کراچی شہر میں پانی کی طلب 900 ایم جی ڈی ہے۔واٹر بورڈ 30 سے40 فیصد شہرکوپانی فراہم کر پارہا ہے۔
انھوں نےبتایاکہ کراچی کے کچھ علاقوں میں پانی کا ناغہ بھی کرتے ہیں تاکہ شہر میں پانی کانظام چلتارہے۔تمام تر توقعات بارش سے ہیں۔حب ڈیم بارش کے پانی سے ہی بھرتا ہے۔بارش کےبعد حب ڈیم سے 100ایم جی ڈی پانی ملناشروع ہوجائےگا۔انھوں نےامیدظاہر کی کہ بارش ہوگی تو شہر میں پانی کی فراہمی آسان ہوگی۔
water board
Water crisis
تبولا
Tabool ads will show in this div